اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی تیل کی برآمدات موجودہ ایرانی مہینے (20 اپریل کے بعد)کے دوران 2.1 ملین بیرل تک پہنچ گئیں.
يہ بات ركن الدين جوادي نے ايران كے دارالحكومت تہران ميں تيل،گيس اور پيٹروكيميكل مصنوعات كي 21ويں بين الاقوامي نمائش كے موقع پر پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے كہا كہ علمي پابنديوں كے دور ميں اسلامي جمہوريہ ايران كي تيل كي برآمدات يوميہ 1 بلين بيرل ہوتي تھيں جو كہ اب عالمي اقتصادي پابنديوں كے خاتمے كے پس منظر ميں 2.2 ملين بيرل يوميہ تك پہنچ گئي ہيں.
انہوں نے كہا كہ اسي طرح عالمي پابنديوں كے دور ميں اسلامي جمہوريہ ايران كي 250000 بيرل گيس برآمد كي جاتي تھي جو كہ اب پابنديوں كے خاتمے كے پس منظر ميں 400000 بيرل يوميہ تك پہنچ گئي ہے.
تيل،گيس اور پيٹروكيميكل مصنوعات كي 21ويں بين الاقوامي نمائش ميں جرمني، يوكرائن، بيلجئيم، فرانس، ہانگ كانگ، آرمينيا، بھارت، اٹلي، متحدہ عرب امارات، آسٹريا، ملائيشيا، چين، كينيڈا، ہالينڈ، پولينڈ، وينزويلا، جنوبي كوريا، روس، سپين، تركي، برطانيہ، آذربايجان، ناروے، برازيل، رومانيہ، فن لينڈ، جاپان، نيوزي لينڈ، تائيوان، انڈونيشيا، سوئٹزرلينڈ، موناكو، آسٹريليا، سويڈن، سنگاپور، پرتگال، بلغاريہ اور امريكہ شركت كر رہے ہيں.
امريكہ اس نمائش ميں اپني يورپي ايجنسيوں كے ذريعے شركت كر رہا ہے.
اس سال بين الاقوامي نمائش ميں بہت سے ايسي كمپنياں شركت كر رہي ہيں جو اس سے پہلے ايران پر پابندياں عائد ہونے كي وجہ سے نمائش ميں شركت نہيں كر سكتي تھيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲